پاکستانی شیعہ خبریں

آپریشن ضربِ عضب: پاک فضائیہ کی کارروائی، 35 'تکفیری دہشت گرد' ہلاک

شیعہ نیوز(فاٹا) شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح دتہ خیل کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے تین مبینہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی مدد سے بمباری کی گئی۔

آج کی گئی تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 35 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں، جو شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے فرار ہو کر یہاں پناہ گزین تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button