مشرق وسطی

ترک پولیس نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 36 افراد کو گرفتار کرلیا

ترک پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف منفرد آپریشن میں داعش کے ساتھ تعلق کے شبہ میں 36 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک سیکورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ استنبول کے انسداد دہشتگردی کے آپریشن میں 32 افراد گرفتار کیے گئے ہیں جن پر داعش کیساتھ روابط کا الزام ہے۔

وقاضح رہے کہ اس آپریشن میں پولیس ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔

سیکیورٹی اہلکار نے تاکید کی کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں جو دہشتگردانہ حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

دہشت گردوں کے خلاف ایک اور آپریشن میں ترک پولیس نے داعش کے ساتھ رابطے کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ان مختلف آپریشنز کے دوران ترک پولیس نے ان افراد سے داعش کا پرچم، اسناد اور 50 ہزار ڈالر برآمد کر لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button