مشرق وسطی

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی جارح فوج کا بہت بڑا جانی نقصان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے مشرق میں سعودی عرب کی جارح فوج کا بہت بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ کےمطابق یمنی فورسز نے یمن کے مشرقی علاقہ میں سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضرب لگاتے ہوئے سعودی فوج کو بہت بڑا جانی نقصان پہنچایا اور حضرموت علاقہ میں سعودی فوج کا کمانڈر ابونواف بھی ہلاک ہوگیا جبکہ سعودی فوج کے کمانڈر کے ہمراہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے بھی کئی فوجی بم دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق یمنی عوام کی تاریخی استقامت نے سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا ہے۔

یمنی ڈرونز نے بقیق اور الخریص شہروں میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرکے سعودی عرب کو بہت بڑا مالی نقصان پہنچایا ہے جس کی بنا پر سعودی تیل کی سپلائی 55 فیصد سے زائد مقدار میں کم ہوگئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button