پاکستانی شیعہ خبریں

360 مبینہ ٹارگٹ کلرز کی فہرست کراچی پولیس کے حوالے

شیعہ نیوز (کراچی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں سیاسی، مذہبی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 360 مبینہ ٹارگٹ کلرز کی فہرست کراچی پولیس کے حوالے کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فراہم کی جانے والی ان فہرست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 39، مہاجر قومی موومنٹ کے 18، متحدہ قومی موومنٹ کے 160، لیاری امن کمیٹی کے 48، کالعدم سپاہ صحابہ کے7، کالعدم سپاہ محمد کے 23، اے این پی کے 9، کالعدم لشکر جھنگوی کے 29، سنی تحریک کے 9، غفار ذکری اور ارشد پپو گروپ کے 13 جبکہ کرائے کے 5 ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔ فہرست میں شامل بیشتر ملزمان پر حکومت سندھ کی جانب سے انعام بھی مقرر ہے۔ مذکورہ فہرست کراچی پولیس کے مختلف یونٹس کو فراہم کی گئی ہے جو ان ملزمان کے خلاف کارروائی عمل لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button