پاکستانی شیعہ خبریں

این اے 37، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار ساجد حسین طوری کو کامیاب قرار دیدیا

sajid turi۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد امیدوار ساجد حسین طوری کو کامیاب قرار دیدیا ہے، سرکاری نتیجے کے مطابق ساجد حسین 30524 ووٹ لیکر برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سید قیصر حسین شاہ 29623 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے نمبر پر سید اقبال میاں رہے، جنہوں نے 21036 ووٹ حاصل کئے۔ گذشتہ الیکشن میں بھی ساجد حسین طوری ایم این اے رہ چکے ہیں، تاہم اس بار ان علاقوں میں جماعتی بنیاد پر الیکشن ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button