پاکستانی شیعہ خبریں

راحیل شریف کی 39 ممالک کے فوجی سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی پاکستانی قوم کیلئے باعث ندامت ہے، علامہ اقبال بہشتی

 شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کی 39 ممالک کے فوجی سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی پاکستانی قوم کیلئے باعث افتخار نہیں باعث ندامت ہے۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئ کے علاقہ عوام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہداء کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد بشیر جمارانی، علامہ عامر حسین شمسی اور علامہ مرزا حسن نے بھی خطاب کیا۔

علامہ اقبال بہشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور شیعہ مسلمان کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا، انہوں نے اپنے خطاب میں قومی تعمیر وترقی میں تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی قوت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خودساختہ ہیرو اور خود فروختہ جنرل راحیل شریف نے امریکی، اسرائیلی، سعودی (منحوس مثلث) الائنس میں بھرتی ہوکر ملک و قوم کو مایوس کیا، ان کا یہ اقدام خطرناک و شرمناک ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button