پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تربیت کا 4 روزہ دورہ پشاور

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تربیت مولانا ذوالفقار علی حیدری نے ضلع پشاور کے 4 زورہ دورہ کے دوران مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔

زرائع کے مطابق اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری کے ہمراہ محلہ حسینیہ یونٹ، جعفریہ سٹریٹ یونٹ، اسٹیشن یونٹ، گھڑی سیداں وڈپگہ یونٹ، امامیہ کالونی یونٹ اور حسینیہ ہال کے سیکرٹری جنرلز و ان کی کابینہ اور علاقے کے ذمہ داروں سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئی، مولانا ذوالفقار حیدری نے مجلس وحدت مسلمین کے الہیٰ اہداف پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ضلع پشاور میں تربیتی پروگرامات کرانے پر زور دیا اور مختلف مقامات پر دروس دیئے۔ اس اثنا ضلع پشاور کے سیکرٹری تربیت کے لئے زاہد علی کا انتحاب بھی ہوا۔ انہوں نے ہر یونٹ میں تربیتی پروگرام کرانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر خواتین کے سیٹ اپ کی بھی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔ مولانا ذولفقار آج آخری دن کے دورے پر وڈپگہ سمیت دوسرے علاقوں کا بھی دورہ کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button