راجن پور، پاک فوج کی پنجاب پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی،کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 4 دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) راجن پور کے علاقے ہیڈ حامد میں پاک فوج نے پنجاب پولیس اور حساس اداروں کے ساتھ ایک بھرپور مشترکہ کاروائی کرتے ہوے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کرلیں۔
زرائع کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاعات ملنے پر پنجاب پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ راجن پور کے علاقے ہیڈ حامد میںکاروائی کی جہاں چھپے دہشتگردوں نے فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پاک فوج اور پولیس کی جوابی کاروائی میں دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے لگے لیکن فوج کی جانب سے گھیرا تنگ ہونے پر 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ،2 کلو بارودی مواد اور 3 خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی سے تھا اور یہ دہشتگرد محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کی بڑی کاروائی کرنے کے ارادے سے راجن پور میں جمع ہوئے تھے۔ اطلاعات کے کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں نے بارودی مواد اور خودکش جیکٹس کو کھیتوں میں چھپایا ہوا تھا۔گرفتار ہونے والے چاروں تکفیری دہشتگردوں کو پاک فوج ،پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی سخت سیکیورٹی میں تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت راجن پور میں کالعدم سپاہِ صحابہ اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کے خطرناک اور مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی اور ان کے ٹھکانوں کے حوالے سے سے ہمیشہ انکاری رہی ہے ،جبکہ پولیس اور حساس اداروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے ملک بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کامبنگ آپریشن شروع کئے جانے کے حکم پر پاک فوج،پنجاب پولیس اور دیگر خفیہ اداروں نے پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح راجن پور میں بھی کامبنگ آپریشن کئے ،اور اس دوران راجن پور سے کالعدم سپاہِ صحابہ اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کےکافی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جو کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔