Uncategorized

کراچی: کالعدم تنظیموں کے گرفتار 4 اہم دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کالعدم تنظیموں کے گرفتار چار اہم دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ گرفتار کئے گئے دہشتگرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے دہشتگردی پھیلا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کراچی کے ہاتھوں گرفتار چار اہم دہشتگردوں کی تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگرد محمد جواد کا تعلق دیر پائن جندول سے ہے، کالعدم جیش محمد سے وابستہ محمد جواد گلشن اقبال اسکاؤٹ کالونی میں روپوش تھا۔ دہشتگرد جواد نے ساتھی سروش کے ساتھ مل کر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کیا۔ گرفتار دہشتگرد محمد فہد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ محمد فہد نے کراچی یورنیوسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد وزیرستان میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔ ایک گرفتار دہشتگرد ابوبکر کا تعلق سوات سے ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی حرکت الشریعہ سے وابستہ ابوبکر منگھوپیر میں رہائش پذیر تھا۔ گرفتار دہشتگرد محمد ابراہیم کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ محمد ابراہیم کالعدم ٹی ٹی پی کے زخمی دہشتگردوں کا خفیہ طور پر علاج کرایا کرتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button