Uncategorized

گوجرانوالہ، امام بارگاہوں پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (گوجرانوالہ) گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چارملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت کے مطابق دہشت گردی کی مختلف وارداتوں کے الزام ميں گرفتار چاروں ملزمان کئی سال سے کالعدم تنظیم کے لیے کام کررہے تھے۔ يہ درباروں کے گدی نشین اور مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ہیں، جب کہ چند ماہ قبل انہوں نے پولیس وین کو بھی دھماکے سے تباہ کیا تھا۔ سی پی اوکا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button