پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا میں ملوث 4 دہشتگردوں کے ریمانڈ میں 28 جون تک توسیع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر قائد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ صفوراء میں ملوث دہشتگروں کے ريمانڈ میں اٹھائیس جون تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں سعد عزیز، طاہر منہاس، ناصر اور اظہر عشرت کو ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف دھماکا خیز مواد، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقدمے کے الزام میں نو مقدمات پر ریمانڈ مانگا گیا۔ پولیس طاہر مہناس اور سعد عزیز کا سانحہ صفوراء میں بھی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھی بلوچستان فرار ہوگئے ہیں، انہیں گرفتار کرنا ہے۔ سعد عزیز کا تھانے پر بم حملہ کیس میں بھی ریمانڈ منظور ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button