پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے دوران دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز(پشاور) پشاور میں گاڑی میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پرسی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فلنگ اسٹیشن اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سی این جی بھری جارہی تھی کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے سی این جی اسٹیشن کی چھت اڑ گئی جبکہ قریب کھڑی مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button