Uncategorized

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے میں ایم ڈبلیوایم کے 4اضافی نکات شامل کرنے کا نوٹس جاری

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے قومی اپوزیشن پارٹیز کو پیش کیئے گئے چاروں اضافی نکات کے تسلیم ہونےکا باقائدہ نوٹس پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے، نوٹس پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈہ پور کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی کے نام جاری گیا گیا ہے، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مطالبات کو قومی اپوزیشن پارٹیز کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصّہ بنایا گيا ہے، ناصر شیرازی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اپوزیشن پارٹیز کی جانب سےاصلاحاتی ایجنڈے میں ایم ڈبلیوایم کے اضافی اصلاحاتی نکات کی شمولیت انقلابی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، ایم ڈبلیوایم نے ایجنڈے میں خطہ بے آئین گلگت بلتستان کےآئینی وسیاسی حقوق کے حصول کو سر فہرست رکھا ہے جو کہ وہاں کہ عوام کا 66سالہ پرانا مطالبہ ہے، ناصر شیرازی کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے تسلیم شدہ چارمطالبات درج ذیل ہیں۔
۱)گلگت بلتستان کو پاکستان کے مکمل آئینی صوبے کی حیثیت دے کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستان کی مکمل نمآئندگی یقینی بنای جاۓ گی۔
۲)تکفیریت آئینی اور قانونی جرم ہے، شیعہ و سنی مسلّمہ اسلامی مکاتب فکر ميں سے کسی کی بھی تکفیر ناقابل تلافی جرم قرار دی جاۓ گی اور اس کے حسبِ ضرورت آئینی ترامیم کی جائيں گی۔
۳) عسکری دہشت گردوں، جنہوں نے وطن عزیز کے اسٹریٹجک ایسٹس، پاک فوج اور بے گناہ پاکستانی شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوۓ ہیں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ج ضرورت ہے۔ بے لاگ احتسابی عمل کے ذریعے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو قرار واقعی سزائيں دی جائيں گی۔
۴) اوقاف کے نظام میں انقلابی اصلاحات کرتے ہوۓ اس کے 2 الگ شعبہ قائم کیے جائیں گے۔ 1۔ شعبہ اوقاف اہلِ سنت 2۔ شعبہ اوقافِ اہل تشیع ان دونوں شعبہ جات کی گورننگ باڈی ميں ان مکاتب فکر کی نمائندہ جماعتوں کی بھرپور نمائندگی یقینی بنائی جاۓ گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button