پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشتون آباد میں سپاہ صحابہ مینگل گروپ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر کیا گیا جہاں 4 اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اور ان کے اہل خانہ سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس گھناؤنی کارروائی میں ملوث شر پسندوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی مینگل گروپ کے دہشتگرد رہنماؤں نے اعلانیہ ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں پر خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button