پاکستانی شیعہ خبریں
کویٹہ ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ ٦شیعہ نوجوان شہید4زخمی،
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ہزار گنجی کے مقام پر شیعہ سبزی فروشوں کو کا لعدم ناصبی دہشت گردوں نے اپنی دہشت گردی کااُس وقت نشانہ بنایا کہ جب وہ آج صبح فروخت کے لئے سبزی خریدنے جارہے تھے
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بروہی روڈ سے ١٠شیعہ نوجوان جو سبزی فروش تھے کاروبار کے لئے سبزی خریدنے سریاب روڈ ہزار گنجی سبزی مارکیٹ جارہے تھے کہ کلی کوہر آباد کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے کالعدم لشکر جھنگوی ، کے ناصبی دہشت گردوں نے شیعہ نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٦شیعہ نوجوان جن میں قربان علی ،غلام بنی،محمد حنیف،ہاجی جمعہ خان، اسحاق علی ،علی محمد موقع پر شہیدہوگئے جبکہ ٤ مومنین شدید زخمی ہوگئے ۔
واقعے کے فوراً بعدرخمی اور شہید ہونے والے شیعہ جوانوں کو بولان میڈیکل کمپلکس منتقل گر دیا گیا جبکہ شہدا ء کے جسدخاکی کو نچیری امام بارگاہ میں منتقل کردیا گیاہے ۔
واضح رہے کے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے اور کالعدم طالبان ،لشکر جھنگوی،جنداللہ،جیش محمد کے نام سے ناصبی دہشت گردوں نے ملت جعفریہ کے خلاف اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ کردیاہے اس قبل بھی سن ٢٠٠٧ میں ہزار گنجی سبزی منڈی کے قریب 4شیعہ سبزی فرشوں اور ٢٠٠٩ میں ٢ شیعہ سبزی فروشوں کودہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
١٠ شیعہ عمائدین کی شہادت کے خلاف ملت جعفریہ کی تنظیموں ،جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان، اور تحفظ عزاداری کونسل کوئٹہ کے رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے حکومت بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کرے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی برطرفی کابھی مطالبہ کیا۔