پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، شیعہ مخالف تقاریر کرنے پر سپاہ صحابہ کے 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم دفاع کے موقع پر ڈسڑکٹ اسمبلی ہال میں اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) نے ایک جلسہ کیا۔ جس میں انتہائی شرانگیز اور متنازعہ تقاریر کی گئیں۔ جس کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تھانہ کینٹ میں ایس ایچ او کینٹ منہاج سکندر بلوچ نے 16 ایم پی او کے تحت رپورٹ درج کی ہے کہ یوم دفاع کے موقع پراہلسنت والجماعت نے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں جلسہ کی اجازت انتظامیہ سے حاصل کی، لیکن جلسہ کے دوران اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے رہنماؤں مولاناعطاء الرحمن سکنہ نون نواب، حاجی اسلام سکنہ محلہ دیوان صاحب، مولانا ثناء اللہ سکنہ پروآ اور گلستان معاویہ منتظم جلسہ سکنہ بستی درکھانوالی نے یوم دفاع کی تقریرکی بجائے متازعہ تقاریر کیں۔ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمن، حاجی اسلام الدین، مولانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ گلستان معاویہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button