دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ میں فائرنگ سے مزید 4 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر مین دہشتگردی پھیلانے والے ملک امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ جبکہ امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

نیو اورلینز کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص بندوق کی دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی ایشیاء پالیسی، ہزاروں وہابی دہشتگرد افغانستان منتقل

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں صارفین اور عملے نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button