پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

4 جون برسی سانحہ مسجد و امام بارگاہ باب العلم

شہدائے سانحہ مسجد و امام بارگاہ باب العلم کے ایصال ثواب کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وطن عزیز پاکستان میں شیعہ نسل کشی کی ایک طویل تاریخ ہے جس میں کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کو ریاستی سرپرستی بھی حاصل رہی ہے۔

4 جون 1992 کا دن ملت جعفریہ پاکستان کیلئے ایک اور سیاہ دن تھا جب سپاہ یزید کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نےنارتھ ناظم آباد کے علاقے کی مرکزی شاہراہ پر قائم مسجد و امام بارگاہ باب العلم پر نوچندی جمعرات کی رات اس وقت فائرنگ کردی جب امام
بارگاہ میں ماتم داری اختتام پذیر ہوئی تھی اور مومنین زیارت کیلئے صحن امام بارگاہ میں موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ اسرائیل نوازہیں، مولانا شہنشاہ نقوی

ماتمی عزاداروں اور مسجد و امام بارگاہ کا دفاع کرتے ہوئے تین مومنین میر سجاد محسن نقوی ، سید غلام حیدر اور زاہد حسین نے جام شہادت نوش کیا اور چار زخمی ہوئے جبکہ امام بارگاہ میں موجودباقی عزاداروں کو محفوظ کرلیاگیا۔


شیعہ نسل کشی کے دیگر تمام واقعات کی طرح اس واقعے میں ملوث قاتل دہشتگرد بھی نہ پکڑے جاسکے ۔

شہدائے سانحہ مسجد و امام بارگاہ باب العلم کے ایصال ثواب کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button