اہم پاکستانی خبریں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز: دیر بالا میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے اہلکار ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے بعد واپس جا رہے تھے کہ جہازو میدان کے قریب دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔بی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے سے 4 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ دہشت گردوں سے 4 عدد ایس ایم جی، 16 عدد چارجر، 04عدد بنڈولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القائدہ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا سے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حاتم گروپ سے ہے، جو دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button