پاکستانی شیعہ خبریں

کرم ایجنسی،زمینی و فضائی آپریشن، 40 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ، فاٹا میں فوجی کارروائی اچھی خبر ہے، امریکی دفتر خارجہ

SHIITENEWS_PAKISTAN_ARMYاسلام ٹائمز۔کرم ایجنسی میں سیکورٹی کے زمینی اور فضائی آپریشن کے نتیجے میں 40 شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ گھر پر گولہ گرنے سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں، فورسز نے چار اہم علاقوں مانتور، گواکی، سنگ ڑوبہ اور ڈوسبکی کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور آگے کی طرف پیشقدمی جاری ہے جبکہ لوگوں کی محفوظ مقامات کی طرف نکل مکانی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے، جس میں زمینی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کے بریگیڈئر بشارت کے مطابق وسطی کرم ایجنسی میں جاری آپریشن میں اب تک 40 شدت پسند مارے گئے اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ وسطی کرم کے علاقہ شامخئی سے آمدہ اطلاع کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر کا ایک گولہ ملک شندی گل نامی شخص کے گھر پر آ گرا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ آپریشن کے باعث وسطی کرم کے مختلف علاقوں سے 4000 خاندانوں نے نقل مکانی کرلی ہے جبکہ لوئرکرم کے علاقہ درانی میں قائم کیے گئے کیمپ میں اب تک 400 خاندان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
پاک فوج کے بریگیڈئر بشارت کے مطابق وسطی کرم ایجنسی میں جاری آپریشن میں اب تک 40 شدت پسند مارے گئے اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ وسطی کرم کے علاقہ شامخئی سے آمدہ اطلاع کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر کا ایک گولہ ملک شندی گل نامی شخص کے گھر پر آ گرا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ وزیراعظم کے پروگرام برائے بنیادی صحت (PPHI) کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر عارضی بی ایچ یو قائم کیا گیا ہے، جہاں پر مریضوں کے معائنہ کے علاوہ فری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button