اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی بھارت کا ناقابل معافی جرم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارت کی حکمران سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان کی طرف سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھارت کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کر کے ختمی مرتبت حضرت محمد ﷺ سے اپنے عشق و مودت کو واضح کرنا ہو گا۔مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والی بھارتی حکومت نے اب دین اسلام اوراس کی بنیادوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔اگر دنیا بھر کے مسلمان بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں تو بہت جلد مودی حکومت کی تباہی کا آغاز شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں۔ متعصبانہ سوچ کی بنیاد پر تاریخ کو مسخ کرنےاور باعظمت شخصیات کی توہین کرنے کی کسی کو قطعاََ اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا نریندرا مودی کی طر ح اس کی جماعت کے اراکین بھی بیمار ذہنیت کے حامل ہیں۔مسلم ممالک کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر موثر انداز میں اپنی آواز بلند کریں اور اس کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں۔ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی بھارت کا ناقابل معافی جرم ہے ہر کلمہ گو پر واجب ہے کہ وہ بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اس کی سزا میں اپنا حصہ ڈالے۔انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ بھارت سے سفارتی سطح پر اس واقع کی سرزنش کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button