ضلع خوشاب پنجاب میں مجلس منعقد کراوانے پر 40 مومنین کیخلاف مقدمہ درج
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ضلع خوشاب کے صحرائی علاقے جوڑا کلاں میں محرم الحرام کے دوران پولیس نےشیعہ مومن گلباز اور ان کے 40 ساتھیوں کیخلاف بلا اجازت مجلس کرانے، لاؤد سپیکر کے غیر قانونی استعمال، جلوس نکالنے، روڈ بلاک کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلباز نے بلا اجازت مجلس عزا منعقد کی، جس میں ذاکر جعفر نے خطاب کیا جس پر پولیس نے مداخلت کی، جس کے بعد تنویر حسین شاہ، نذر محمد، غضنفر، شجر عباس، طیب عباس اور محمد رمضان وغیرہ سمیت 40 افراد آ گئے اور پولیس کو دھکے دے کر نکال دیا۔ بعد ازاں مجلس عزاء میں شریک افراد نے جلوس کی شکل میں خوشاب جھنگ روڈ پر کاکا چوک پہنچے اور روڈ بلاک کر کے پولیس کیخلاف نعرہ بازی اور احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے پنجاب میں سیکیورٹی کے نام پر عزائے حسینی ؑ کو محدود کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس میں ہر سال نئے نئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی انتظامیہ وقت کے ابنِ زیاد (شہباز شریف) کے ایماء پر عزاداری پر قدغن لگا رہی ہے مگر وہ یہ شاید بھول گئے ہیں کہ حسینیتؑ کی آواز کو دبانے کی جس جس نے کوشش کی وہ خود اس دنیا سے مٹ گیا ۔