پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ یوم عاشور: شہادتیں43 ہوگئیں نماز جنازہ شاہ خراساں میں ادا کی جارہی ہے

karachi2

کراچی میں گزشتہ روز یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں خودکش دھماکے سے شہید ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہو گئی ہے۔ شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ آج نشتر پارک میں ادا کی جارہی ہے۔ اس موقع پر آج شہر بھر کی فضا سوگوار ہے جبکہ حکومت سندھ نے آج عام تعطیل کا اعلانکیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کراچی میں شہید ہونے والے 5  شہداء  کی ا

جتماعی نماز جنازہ شاہ خراساں میں ادا کی جارہی ہے۔

 

جعفریہ الائنس نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شریک کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں اور شہید ہونے والے ایک شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حملے کے خلاف آج یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ شہر کے تمام تجارتی مراکز بند ہیں۔ تاہم اسٹاک مارکٹ کھلی ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر سڑکوں سے غائب ہے، گلستان جوہر میں ایک منی بس نذر آتش کردی گئی ہے۔
 
کراچی میں یوم عاشور کے جلوس میں خودکش حملہ آور کو روک کر اپنی جان دینے والے رینجرز کے اہلکارعبدالرزاق کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔نماز جنازہ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں اداکی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر داخلہ رحمان ملک ،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،گورنر عشرت العباد اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
 وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کراچی میں عاشورہ کے جلوس میں خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button