پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی غلام عربوں کے سامنے جھکنا دو قومی نظریے کی نفی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان اور خطے سے نکلنے ہی میں ہماری عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلامی معاشرے پر غلبے کے لیے ہے، قرآن کریم مغلوب نہیں بلکہ غالب کتاب ہے، آج دو قوتیں آمنے سامنے ہیں اللہ کی قوت اور ابلیسی قوت، امریکہ ابلیسی قوتوں کا سرغنہ ہے، قاسم سلیمانی اسلام کے ہیرو بن کر اٹھے ہیں اور اسلام کے ہیرو کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہم دشمن کو بتا دیں کہ استعماری طاقتوں کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ شہیدوں کے خون نے انقلاب کو پھر زندہ کر دیا ہے، امریکہ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونا قاسم سلیمانی کے انتقام کا آغاز ہے، فوجی سربراہان سے گزارش کی تھی کہ امریکہ پر انحصار شکست کا باعث ہیں، ایک ایٹمی طاقت کو امریکہ کے جوتے چاٹنے والوں کے قدموں میں نہیں بیٹھنا چاہیے، عرب حکمرانوں کے سامنے ذلت اختیار کرنا دو قومی نظریے کی بھی نفی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button