Uncategorized

راجن پور میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک، سی ٹی ڈی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور کے قریب کارروائی کے دوران میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کا ہلاک کردیا جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے راجن پور کے قریب کرد چوک کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرینڈ سے حملہ کردیا، پولیس کی جانب سے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ سی ڈی ٹی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کو تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ سے ہے، ملزمان دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضےسے ہینڈ گرنیڈ، آٹومیٹک رائیفلزاوردیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button