پاکستانی شیعہ خبریں

:نمائش چورنگی سے 5کلو وزنی بم برآمد نشانہ علامہ آفتاب جعفری کا جلوس جنازہ تھا

bomb defuseشیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر پرانی نمائش چورنگی پر مزار قائدکے نزدیک سے امریکی سعود ی نواز کا لعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی ہاتھوں نصبدیسی ساختہ 5کلو وزنی بم برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری اور شہید شاہد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے آنے والے مومنین نے نمائش چورنگی پر احتجاجی دہرنا دیا ہوا تھا کہ ایسے میں ایک 12سالہ شیعہ نوجوان نے اطلاع دی کے اس نے مزارِ قائد کے نزدیک ایک مشکوک تھیلہ دیکھا ہے ۔جسکے بعد بڑی تعداد میں شیعہ نوجوان اس مقام پر پہنچ گئے پولیس اور رینجرز کے موجود حکام کو جب بم کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے فوری کسی بھی کاروائی سے معزرت کرلی اور بم ڈسپوزل اسکواڈکے عملے کو فوراً طلب کر لیا گیا ۔اور بم ڈسپوزل اسکواڈکا عملہ بم کو بر وقت نا کارہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔ شیعہ نوجوانوں کی بر وقت اطلاع کی بدولت مومنین کو بہت بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بم انہیں کالعدم دہشت گرد وں کی جانب سے نصب کیا گیا تھا جنہوں نے صبح علامہ آفتاب حیدر جعفری کو شہید کیا تھا اور ان دہشت گردوں کا اگلا حدف شر کاء جلوس جنازہ تھے۔ واضح رہے کہ آج صبح صدر پارکنگ پلازہ کے نزدیک معروف خطیبِ اہلبیت علیہ السلام علامہ آفتاب حیدر جعفری کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے انکے دوست شاہد علی کے ساتھ امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا ۔ دونوں شہداء کی میتیں نمائش چورنگی پر موجود ہیں اور آج بعد نماز مغربین دونوں شہداء کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button