Uncategorized

جیل بھرو تحریک کے ثمرات آنا شروع، 5 ماہ سے لاپتہ دو سگے بھائی گھر پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی جیل بھرو تحریک کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

گذشتہ پانچ ماہ سے پنجاب کے علاقہ لیہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ دو سگھے بھائی نسیم عباس اور شاہین عباس ولد عزیز حسین گذشتہ رات اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم عباس کو کراچی جبکہ شاہین عباس کو لاہور سے سادہ لباس اہلکاروں نے 2 مئی 2017 کوگرفتار کیا تھا جو گذشتہ شب اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ان دونوں بھائیوں کی بوڑھی ماں ہے جو اپنے بچوں کی بازیابی پر خوشی کے آنسووں پر قابونہیں پا سکیں، ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے جوانوں کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے قائدین اور پوری ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فو ج کے سربراہ جنر ل باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ مظلومین کے فریادی بنے۔ بازیاب ہونے والے جوانوں کی بوڑھی ماں نے کہا کہ انشاءاللہ سارے لاپتہ جوان جلد اپنے گھروالوں کے ہمراہ ہونگے۔

واضح رہے کہ تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے جیل بھرو تحریک کراچی سے شروع ہوئی ہے جسکے پہلے مرحلے میں علامہ حسن ظفر نقوی نے ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کی تھی اور آج علامہ احمد اقبال رضوی بھی اپنے رفقا کے ہمراہ از خود گرفتاری دیں گے اور یہ سلسلہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button