پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 5 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے بورڈ بازار میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ جہاں پر کارروائی کے دوران داعش کے مبینہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان سے مختلف نوعیت کے حساس نقشے اور موبائل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کر لئے۔ ان دہشت گردوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں جنہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button