پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت علیؑ کو مولا کیوں کہا؟ تبلیغی جماعت کی مولانا طارق جمیل پر پابندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دیوبندی تبلیغی جماعت کا حضرت علیؑ کو مولا کہنے پر مولانا طارق جمیل کے خلاف شرمناک اقدام۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کےسالانہ تبلیغی اجتماع میں مولاناطارق جمیل کی موجودگی کے باوجودانہیں خطاب کیلئے نہیں بلایا گیااور وہ چپ چاپ واپس آگئے۔

تبلیغی جماعت کی انتظامیہ کی جانب سےمولانا طارق جمیل کے ساتھ یہ رویہ نہایت افسوس کا باعث ہے،اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس اجتماع میں سادہ لوح لوگوں کو کس طرح کے نظریات کا درس دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب تبلیغی اجتماع کے منتظمین کی جانب سے نہایت بھونڈا موقف اپنایا گیا کہ مولانا طارق جمیل نے سیاسی معاملات پر بیانات دیئے ہیں اور ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس لیئے انہیں تقریر کرنے کے لیئے نہپیں بلایا گیا جبکہ ماضی میں کئی سیاسی شخصیات اس اجتماع میں شریک ہوتی رہی ہیں۔

مولانا طارق جمیل کو شیعوں کو مسلمان ماننے ، حضرت علی ؑ کو مولاماننےاور نواسہ رسول ؐامام حسین ؑپر گریہ کرنے کو سنت رسول ؐ قراردینے کی سچائی بیان کرنے کی سزادی جارہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button