اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید فطر مبارک، مئی کے آخر میں ”غلامی نامنظور“ مارچ ہوگا، عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 1947ء میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی اور مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ خفیہ مراسلہ بھیجا، بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مداخلت نہیں آزاد پاکستان کے خلاف عالمی سازش ہوئی، عمران خان

امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی، امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیا اور وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا، منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وقار آزادی و خود مختاری ہی سے وابستہ ہے، رواں ماہ کے آخر میں ”غلامی نامنظور“ کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، میں جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button