مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت کو اپنے مجرمانہ اقدامات پر پچھتانا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

شیعہ نیوز: رہبرانقلاب اسلامی نے دمشق میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر فرمایا ہے کہ صیہونیوں کو ان کے ان مجرمانہ اقدامات کی سزا ضروری ملے گی اور ان کو پچھتانے پر مجبور کرديں گے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے غاصب اور نفرت زدہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں سپاہ پاسداران کے سینیئر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے چند دیگر ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے سے متعلق امریکہ کو آگاہ نہیں کیا، پینٹاگون

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں فرمایاکہ سردار فداکار اسلام میجر جنرل محمد رضا زاہدی اپنے قریبی ساتھی جنرل محمد ہادی حاج رحیمی کے ہمراہ صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ ان شہدا پر اللہ اور اس کے اولیا کا درود و سلام ہو اور ظالم و جارح صیہونی حکومت کے حکام پر لعنت و نفرین ہو۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنرل زاہدی انیس سو اسّی کے عشرے سے میدان جہاد میں اپنی شہادت کے منتظر تھے۔

آپ نے فرمایا کہ ان شہدا نے کچھ کھویا نہيں بلکہ انہوں نے اپنا انعام اور اجر حاصل کرلیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے زور دے کر فرمایا کہ خبیث صیہونی حکومت کو ہمارے بہادر جوانوں کے ہاتھوں سزا ضرور ملے گی اور ہم اس کو ان مجرمانہ اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button