پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، ناظم آباد میں طالبان کا دھماکہ، 5 افرا د زخمی

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک بم دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب بیکری کے باہر زوردار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، اس دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم فٹ پاتھ پر نصب کیا گیا تھا، جس کا مقصد اس کے نزدیک سے گزرنے والی رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا، واضع رہے کے کراچی جوکہ پاکستان کا اقتصادی حب سے دہشت گردوں بالخصوص طالبان کی جائے پناہ بنا ہوا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button