پاکستانی شیعہ خبریں

بنوں، امام بارگاہ کے قریب سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد، ناکارہ بنادیا گیا

شیعہ نیوز (بنوں) بنوں میں امام بارگاہ کے قریب سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنادیا گیا، جس کے بعد بنوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی، مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل نوروز علی نے ’’شیعہ نیوز‘‘ کو بتایا کہ پولیس انتظامیہ سے امام بارگاہ کی سیکورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم گذشتہ شب امام بارگاہ کے قریب موجود پولیس چوکی کیساتھ نصب 5 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ انتظامیہ امام بارگاہ کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button