پاکستانی شیعہ خبریں

اسلامی تحریک پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی نشان چھتری مانگ لیا

suc flagشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی نشان چھتری کیلئے درخواست دیدی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائی گئی درخواست میں اسلامی تحریک پاکستان نے پہلی ترجیح انتخابی نشان چھتری مانگا ہے جبکہ دیگر دو ناموں میں چراغ اور قلم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے یا مختلف جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ اور تعاون کرنے کے حوالے سے اسلامی تحریک کے مختلف جماعتوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ چند دنوں میں اسلامی تحریک الیکشن کے حوالے سے اپنی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کریگی۔ انتہائی باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق ملت تشیع کا ووٹ بینک تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ ایک دو ہفتوں میں ملت تشیع کو اس حوالے سے ایک بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button