ننکانہ صاحب، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 تکفیری دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں 5تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے، جبکہ 2 تکفیری دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک ہونیوالے تکفیری دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی کےتکفیری دہشت گرد فیض آباد ٹاؤن میں چھپے ہیں۔ اس اطلاع پر سیکورٹی ادارے کے اہلکاروں نے گاؤں میاں سنگھ میں ایک مکان کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی ملا ہے۔ انٹیلی ذرائع کا کہنا ہے فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے