Uncategorized

کوئی یہ نہ سوچے کہ کراچی آپریشن ادھورا رہ جائے گا، گورنر سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ کراچی آپریشن ادھورا رہ جائے گا، یہ اپنے تمام اہداف حاصل کرے گا۔

زرائع کے مطابق کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے 4 کے پہلے مرحلے کے کام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کراچی کا دیرینہ مسئلہ تھا، جو رینجرز اور سندھ و وفاقی حکومتوں نے مل کر حل کیا، اس پر وہ ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو سلام پیش کرتے ہیں، کراچی آپریشن اپنے تمام اہداف حاصل کرے گا اور دیرپا امن قائم ہوگا، کوئی یہ نہ سوچے کہ کراچی آپریشن ادھورا رہ جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پانی اللہ کی وہ نعمت ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، کے فور کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے، پانی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی، کراچی کو پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے میں خصوصی دلچسی لی اور بہت تیزی اور پروفیشنل طریقے سے منصوبوں پر کام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button