پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے 5 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ انسداد دہشت اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ماڈل ٹائون میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے مردان ریجن اور بونیر میں آپریشن کیا جس دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے ہے، کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سلمان ، حیات عالم ،کاشف الرحمان ، باچا حسین اور فرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکومت نے باچا حسین اور فرمان کے سر کی قیمت 10دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق چارسدہ خیبر ایجنسی اور پشاور سے ہے جن کے قبضے سے کلاشنکوف، 2 پستول،3 دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں کو علاقہ ساڑو شاہ سے گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او بونیر کے مطابق دہشت گرد ایف سی اور لیویز اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملو ث رہے ہیں اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button