مشرق وسطی

بحرینی حکومت نے شیخ عیسیٰ قاسم کے علاقہ سے 5نوجوانوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا

الدراز : آل خلیفہ کے سیاسی انتقام کا نیا حربہ ، اپنے سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے لاپتہ کرنا شروع کردیا ہے۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق بحرینی حکمرانوں کی ایماء پر سیکورٹی اداروں نے 15 دسمبر کو اپنے سیاسی مخالفین میں سے 5 افراد کو اغوا کیا تھا جو مکمل طور پر لاپتہ کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر کو بحرین کی پولیس نے الدراز کے علاقے سے 5 جوانوں کو گرفتار کر لیا تھا اور اب تک یہ افراد لاپتہ ہیں۔

خلیج فارس کے انسانی حقوق کے ادارے اور ڈیموکریٹک سینٹر نے بحرین میں 5 جوانوں کے لاپتہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو بحرین کی پولیس نے الدراز کے علاقے سے 5 جوانوں کو گرفتار کر لیا تھا اور اب تک ان گرفتارشدگان کو لاپتہ کر رکھا ہے۔

جبکہ قبل ازیں بحرین کی حکومت مخالفین کو دبانے کے لیے انہیں یا تو گرفتار کرلیتے تھے یا کام سے نکال دیتے تھے، اور اب مخالفین کو پھانسی دی جاتی ہے اور انہیں لاپتہ کر دیا جاتا ہے۔

حکومت ان افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر کے ان کے اہلخانہ کو ان کے حالات سے بے خبر رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ اپنے ان اقدامات سے عوام پر رعب اور وحشت جمانا چاہتے ہیں، لیکن بحرینی عوام نے سات سالوں سے حکومت کے مظالم کا سامنا کیا ہے، جتنا بھی حکومت عوام کو دبانے کی کوشش کرتی ہے، عوام کے جذبے میں اسی قدر اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button