دنیا

امریکہ میں دھماکہ 5 افراد ہلاک 2 زخمی

شیعہ نیوز: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گیس ہی آگ لگنے کی وجہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button