دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ایران، صوبہ خوزستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 افراد شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز غروب آفتاب کے وقت ایک پرہجوم بازار میں دو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ خوزستان کے صوبائی دفتر کے سکیورٹی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق اب تک پانچ شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک بچہ، ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ شہر میں اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ادھر فارس نیوز نے ایک باخبر سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم دہشتگردوں نے ایذہ شہر کے مرکزی بازار میں لوگوں اور پولیس اہلکاروں پر اے کے 47 ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل اور یواے ای کی دوستی، نتن یاہو کو بن زاید نے دعوت دے دی

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز علاقے میں فسادیوں کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ حملہ آور وہاں پہنچے اور فائرنگ شروع کر دی۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو داعش سے وابستہ دہشت گرد نے مغرب کی نماز سے قبل جنوبی صوبے فارس میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر حملہ کیا تھا، جس میں کم از کم 15 زائرین شہید اور 40 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں 26 اکتوبر کو ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حملے میں ملوث 26 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حراست میں لیے گئے افراد آذربائیجان، تاجکستان اور افغانستان کے شہری تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button