مشرق وسطی

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: مغربی کنارے میں صیہونی غاصب فوج کے حملوں میں پیر کی صبح سے اب تک پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

رام اللہ میں نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ عبیدہ حسن عبدالرحمن حمید کو شہرکے مشرق میں واقع قصبے سلواد میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے سینے میں گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کے کچھ دیربعد وہ دم توڑ گیا۔

مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں 16 سالہ رانی یاسر خلف الشاعر نامی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حزب اللہ کے دو مجاہدین شہید

اسرائیلی فورسز نے لڑکے کے زخمی ہونے کے بعد ایمبولینس کے عملے کو اس تک پہنچنے سے روک دیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس دوران زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹںے سے متاثر ہوئے۔

رام اللہ اور بیت لحم میں نوجوان اور لڑکے کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں آج صبح سے لے کر اب تک متعدد علاقوں میں قابض فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران شہادتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

الخلیل میں وزارت صحت نے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ معتز تابش کی موت کے علاوہ اسرائیلی فوج نے18 سالہ مہند اسماعیل الفسفوس کو شہید کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button