پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ شکار پور کے 50 سے زائد شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے 50 سے زائد مومنین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ کی امامت مولانا ارشاد حسین نقوی نے کی جبکہ اس موقع پر شکار پور اور اطراف کے ہزاروں مومنین نے نماز جنازہ میں شرکت کی، شہداء کی تدفین کا عمل جاری ہے، نماز جنازہ میں موجود شرکاء نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کو لبیک یا حسین اور شہادت شہادت سعاد ت سعادت کے شعار کے ساتھ قبروستان تک پہنچایا۔ نماز جنازہ میں مولانا مختار امامی،مولانا امین شہیدی،مولانا ناظر تقوی،مولانا عارف واحدی ،آئی ایس او مرکزی صدر تہور حیدری سمیت دیگر ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button