پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخوا حکومت کا شہید اعتزازحسن کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

شیعہ نیوز (ہنگو) تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی جھاڑ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت میں آگئی. خیبرپختونخوا حکومت نےکی جانب سے  اعتزازحسن کے گھر تعزیت کے لیےبھی وفد گیا اور اعتزاز احسن کے لواحقین کے لئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔
زرائع  کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ، وزیراعلی کے مشیرامجد آفریدی  او رکمشنر کوہاٹ ہنگو شہید اعتزاز حسن کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے اعلان کیا کہ ہائی اسکول ابراہیم زئی جہاں اعتزاز حسن زیر تعلیم تھا کا نام اعتزاز حسین کے نام سے منسوب کرنے اور اس کے علاوہ ہنگو میں اعتزاز کے نام سےاسٹیدڈیم بنانےکا بھی اعلان کیا اور شہید اعتزاز کی قربانی کوسراہا۔
سابق صدر زرداری کی طرف سے بھی ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نےاعتزاز حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button