Uncategorized

پاکستانیوں سے نفرت برقرار، سعودی عرب نے مزید 50 مزدور بے دخل کر دیئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو نکالنے کی مہم بدستور جاری، حکومت پاکستان نے جان بوجھ کر آنکھیں موند لیں، ہزاروں پاکستانی سعودی جیلوں میں سڑنے پر مجبور ہو کر رہ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق آج پھر سعودی عرب نے مزید 50 مزدروں کو پاکستانی ہونے کی سزا دیتے ہوئے ملک بدر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل ہونیوالے بدقسمت محنت کش 3 ماہ قید کاٹنے کے بعد پاکستان بھجوائے گئے ہیں۔ بے دخل ہونیوالے پاکستانی سعودی ایئر لائنز کی پرواز3772 پر جدہ سے لاہور بھجوائے گئے۔ ایئرپورٹ امیگریشن نے ضروری کارروائی کے بعد بے دخل مسافروں کو گھروں کو بھجوا دیا۔ سعودی عرب میں اپنی جمع پونجی لٹا کر آنیوالے محنت کشوں نے بتایا کہ تاحال سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں، حکومت فوری رہائی کے اقدامات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ وہاں پاکستانی سفارت خانہ بھی ہماری بات نہیں سنتا جبکہ سعودی حکام نے ہماری ساری جمع پونجی چھین کر ہمیں جیلوں میں ڈال دیا۔ ڈی پورٹ ہونیوالے مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اور قرض لے کر سنہرے سپنے سجائے سعودی عرب گئے تھے لیکن سعودی حکومت نے ہمارے خواب مٹی میں ملا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ ایک مسلمان ملک اور وہ بھی ہمارا دوست ملک ہونے کا دعویدار سعودی عرب ہمارے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ پاکستانی میڈیا بھی اس حوالے سے خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر رہا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی جیلوں میں پڑے ہزاروں پاکستانیوں کی رہائی کا بندوبست کرے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button