پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان، کالعدم تنظیموں کے 53 میں سے 20 کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزارت داخلہ نے بلوچستان میں‌ دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے 53 میں سے 20 کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوانے کی منظوری دیدی۔ محکمہ پراسکیوشن نے کیسز کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے فوجی عدالتوں میں بھجوانے کیلئے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیموں‌ کے گرفتار افراد کے کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ محکمہ بلوچستان نے مذہبی و فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے 53 کیسز کی مکمل تفصیلات فروری میں وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی تھیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے بلوچستان سے پہلے مرحلے میں‌ 20 کیسز کو فوجی عدالتوں میں بھجوانے کی منظوری دیدی، جس سے متعلق بلوچستان کو ایک مراسلے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی کیجانب سے ایک ہفتے میں 20 کیسز کو فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button