Uncategorized

پنجاب کے دیوبندی مدارس میں غیرقانونی طور پر 575 غیر ملکی طلباء کے زیرتعلیم ہونیکا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم چکنا چور ہوگیا، پنجاب کے حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان کو بھی روند ڈالا۔ پنجاب میں جاری سرچ آپریشن بھی محض کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔ حساس اداروں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک رپورٹ بھجوائی ہے، جس میں وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کے دینی مدارس میں اس وقت 575 غیر ملکی طلباء زیر تعلیم ہیں، اور نیشنل ایکشن پلان کے باوجود پنجاب میں غیر ملکی طلباء کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے دینی مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کا تعلق تھائی لینڈ، چین، انڈونیشیا، ملایشیاء، کرغزستان سمیت دیگر ممالک سے ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ غیر ملکی طلباء لاہور، راولپنڈی، اٹک، گجرات اور خانیوال کے دینی مدارس میں زیرتعلیم ہیں۔ حساس اداروں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر نیک نیتی سے عمل درآمد کیا جائے تو صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button