Uncategorized
مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 تکفیری دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) انسداد دہشتگردی کے ادارہ سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکار ملزم یاسین عرف عمران کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جا رہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے پی پی لنک کینال کے قریب پولیس نفری پر حملہ کردیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم، 4 رائفلز، 3 پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔