Uncategorized

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو حکم جاری، ناصر شیرازی کو بازیاب کروا کر 6 نومبر کو پیش کرو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرنیوالے ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کے اغوا کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور امین وینس کو ناصر شیرازی کو بازیاب کرکے 6 نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار احمد نعیم نے علی عباس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے فدا حسین ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، آئی جی پنجاب عارف نواز، سی سی پی او لاہور امین وینس اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ناصر شیرازی نے رانا ثناءاللہ کی نا اہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا، یکم نومبر کو رات 9 بجے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مارکیٹ جا رہے تھے کہ انہیں واپڈا ٹاون کے قریب 4 نامعلوم مسلح افراد نے روکا اور زبردستی گن پوانٹ پر اغوا کرلیا۔ خدشہ ہے کہ وزیراعلی اور رانا ثناءاللہ کے ایماء پر ناصر عباس شیرازی کو اغواء کیا گیا ہے۔ ناصر شیرازی کی بازیابی اور ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرانے اور اغوا میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ ناصر شیرازی کو ہر صورت میں بازیاب کروا کر 6 نومبر بروز پیر ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button