Uncategorized

رینجرز کی کارروائی کالعدم طالبان کے دہشتگرد سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الخالق کو گرفتار کیاجس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ملزم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہے، عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان محمد وسیم عرف لیاری ،محمد وقاص اور شیخ غضنفرعرف گلابی کو گرفتار کیاجن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔ ملزمان ڈکیتی ،اسلحے کی غیر قانونی خریدوفروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ شاہ لطیف کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ شمیم عرف شکیل کو گرفتارکیا۔ملزم اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے۔ نیو کراچی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انورکو گرفتار کیا۔ ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی بر آمد کرلیا گیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button