پاکستانی شیعہ خبریں

گلشن معمار میں مزار پر طالبان دہشتگردوں نے 6زائرین کوزبح کردیا

شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) کراچی مین ایک مزار سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو بیدردی سے زبح کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےمضافاتی  علاقے گلشن معمار میں ایوب شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر زیارت کے لئے آنے والے 6زائرین کی لاشیں ملی جن  کو امریکی نواز دہشتگرد گرہوں طالبان نے زبح کرکے سر قلم کر دیئے گئے،تمام لاشوں کو  ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ چار لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جن کے نام منور، سلیم، جاوید، رمضان بتائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی وسطی کراچی عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے تین مزار کے مجاور تھے جبکہ تین دوسرے وہاں اکثر آیا کرتے تھے جو قریبی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پولیس کو لاشوں کے ساتھ ایک خنجر اور چٹ بھی ملی ہے جس پر ’ مزاروں پر جانا چھوڑ دو، تحریک طالبان‘ تحریر ہے لیکن طالبان کی جانب سے فی الحال اس کارروائی کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گلشن معمار، سہراب گوٹھ، کورنگی، منگھو پیر اور آس پاس کے علاقوں میں کالعدم تحریکِ طالبان کا اثر موجود ہے۔ سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں۔
ہمارےنمائندے کے مطابق امریکی و سعودی نواز تفکیری دہشتگردو گرہوں طالبان کے درندوں نے ایوب شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک کو مسمار کر دیا اور ایک خط چھوڑ دیا ہے کہ مزار پر آنے والوں کا یہی انجام کیا جائے گا۔ واضح رہے کے امریکی و سعودی نواز کالعدم طالبان کے اس سے قبل شہر کراچی میں اس قسم کی کاروئی ایک سنی سے شیعہ ہونے والے  کے ساتھ بھی کر چکے ہیں جن کو بفرزون کے علاقے میں واقع ان کے گھر میں زبح کر کے ان کا اس اپنے ساتھ لے گئے تھے اور ایک روز بعد ان کے کٹے سر کو سہراب گوٹھ پل پر لٹکا کر چلے گئے تھے ۔۔جبکہ اس سے قبل کراچی میں اس سے پہلے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بھی خودکش حملہ کیا جاچکا ہے جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔ حملے کے خدشے کے باعث کئی روز تک مزار تو زائرین کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button